بگ باس میں کام کرنے کی آفر ہوئی، ڈر گئی تھی اس لیے منع کردیا، میرا
لاہور (آواز نیوز) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارت کے نامور رئیلٹی شو بگ باس میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن وہ ڈر گئی تھیں اس لیے انہوں نے منع کردیا۔
اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے پروگرام شرکت کے دوران میزبان کے طنز و مزاح سے بھرپور سوالوں کا جواب دیا۔
میرا نے اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں بھارت کی کئی فلموں میں کام کیا، انہوں نے 8 سال قبل بالی ووڈ کی اپنی پہلی نظر میں کام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستان سمیت بھارت میں پذیرائی حاصل کی، اس دوران وہ کئی تنازعات کا شکار بھی رہیں۔
میرا نے کہا کہ جب میں خبروں میں رہتی تھی تو لوگ اعتراض کرتے تھے، اور جب خبروں میں نظر نہیں آتی تب بھی لوگ پوچھتے ہیں، میرا نے جواب دیا کہ اگر کسی کو کامیابی حاصل کرنی ہے
حریم شاہ نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا
اور اچھی زندگی گزارنی ہے تو یہ بھول جائیں کہ لوگ کیا کہیں گے، اگر آپ مجھے پسند کرتے ہیں تو آپ کو میری عمر ، میری ذاتی زندگی سے کیا کرنا ہے
میرا کی فلم باجی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میری فلم کی وجہ سے مجھے باجی کہہ کر پکارتا ہے تو یہ میرے لیے عزت کی بات ہے، مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے باجی کہتے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے
کہ لوگ میری حوصلہ افزائی اور عزت کررہے ہیں۔