شوبز

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

چھوٹے بھائی تمہیں سالگرہ مبارک ہو، تم ہمیشہ صحت مند اور خوش رہو، ڈھیرو ںپیار،بھائی سنی دیول کا سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے ہیرو بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے،اس موقع پر انہیں پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے جبکہ انہیں اپنے بڑے بھائی سنی دیول کی طرف سے بھی ایک خصوصی تحریر سامنے آئی ہے۔

اس تحریر میں سنی دیول نے اپنی اور بوبی کی ایک تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔جس میں لکھا، میرے چھوٹے بھائی تمہیں سالگرہ مبارک ہو، تم ہمیشہ صحت مند اور خوش رہو، ڈھیرو ںپیار۔ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں ایک ہارٹ ایموجی شامل کی ہے۔

ڈرامہ ایک تھی لیلیٰ نے ناظرین کی بڑی تعداد کو اپنے سحر میں جکڑرکھا ہے

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دونوں بھائیوں کے پرستاروں نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات تحریر کیے ہیں۔ دریں اثنا بوبی دیول نے اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا، آپکا شکریہ، آپ کیلئے بہت ساری محبتیں۔

Bobby Deol Age News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Bobby Deol 54th Birthday Celebration With Craziness Of Mob Showering Flowers & Garland On Baba

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button