سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے کی تقریب میں نامور بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔
23 جون اتوار کے روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب میں اداکارہ ہما قریشی اور اُن کے بھائی کے علاوہ کسی بھی بالی ووڈ اسٹار کو مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس تقریب میں چند خاص اور قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی تھی۔
یمنیٰ اور وہاج کا سُپر ہٹ ڈرامہ ‘تیرے بن’ تُرک زبان میں ریلیز کیلئے تیار
تاہم، شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
اداکارہ نے اپنے ولیمے پر لال رنگ کی بنارسی کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ zz1 zz2 سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ولیمے کی تقریب میں اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا او دبنگ اسٹار سلمان خان سمیت نامور بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکارہ ریکھا، کاجول، ہما قریشی، روینہ ٹنڈن، تبو، ادیتی راؤ حیدری، ودیا بالن اور اُن کے شوہر، یو یو ہنی سنگھ، ارباز خان، سائرہ بانو، انیل کپور، چنکی پانڈے، علی فضل، ریچا چڈھا اور فردین خان سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے ولیمے کی تقریب کو چار چاند لگائے۔