علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھارتی الیکشن میں شکست
پڑوسی ملک بھارت میں ہونے والے انتخابات میں معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھاری بھرکم ووٹوں سے شکست ہوگئی۔
رواں سال 19 اپریل سے بھارت کے 543 حلقوں میں انتخابات کا آغاز ہوا تھا جوکہ سات مرحلوں سے گزرنے کے بعد رواں ماہ یکم جون کو اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔
اب ان حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بھارتی میڈیا سمیت عالمی میڈیا کی نظریں بھی انتخابات کے نتائج پر جمی ہوئی ہیں، بھارتی میڈیا پر ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑی بریکنگ نیوز آرہی ہیں۔
بھارتی اداکارورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش
انہی بریکنگ نیوز میں سے ایک خبر دیکھ کر پاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھی دنگ رہ گئے، اس حوالے سے گلوکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا۔
مذکورہ اسکرین شاٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلقے میں بھاری بھرکم ووٹوں سے علی سیٹھی کے ہمشکل کو شکست دی۔
اسکرین شاٹ میں علی سیٹھی کے ہمشکل سیاستدان کا نام تو سامنے نہیں آسکا لیکن تصویر میں وہ بالکل علی سیٹھی جیسے نظر آرہے ہیں۔
علی سیٹھی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بظاہر! میں بھارت میں کچھ ووٹوں سے ہار گیا ہوں۔