شوبز

بھارتی اداکارورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ورون دھون کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے ممبئی کے مقامی اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ دھون نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے والد کے ساتھ موجود ورون دھون نے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے جنوری 2021 میں اپنی دوست نتاشا دلال سے شادی کی تھی۔

Varun Dhawan News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Indian actor Varun Dhawan gave birth to a daughter | Daily Awaz News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button