شوبز

عمران اشرف سے طلاق کے بعد مجھے دورے پڑتے تھے ، کرن اشفاق

کراچی (آواز نیوز) شوبز انڈسٹری کی ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور عمران اشرف کی طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر بہت پہلے ہوچکی تھی، طلاق کے بعد انہیں دماغی دورے پڑنا شروع ہوگئے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرن نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لوگ اس لڑکی اور اس کی فیملی سے ہی پوچھتے ہیں، لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تم نے طلاق کیوں دی، میری طلاق کے بعد بھی یہی سب کچھ ہوا، لوگوں نے میرے والد اور بھائیوں سے پوچھا، باتیں بنائیں، سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اس شخص سے کسی نہیں پوچھا۔

اداکارہ نے کہا کہ عمران اشرف سے شادی کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا میری خراب ازدواجی زندگی کی وجہ سے میرے والدین 5 سال تک سکون کی نیند نہیں سو سکے تھے، میرے لیے پریشان رہتے تھے جبکہ میری والدہ نے مجھے کہہ دیا تھا کہ کرن برداشت کرو، کچھ بھی ہوجائے اپنا گھر بسانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ کہتی تھی کہ اگر تمہاری طلاق ہوئی تو یہ طلاق دو لوگوں اور دو خاندانوں تک نہیں رہے گی بلکہ یہ ایک قومی خبر بن جائے گی اور پھر ایسا ہی ہوا، میری طلاق نیوز چینل اور سوشل میڈیا کی زینت بن گئی، میری دونوں بہنوں کو بھی اپنے سسرال میں باتیں سننی پڑیں۔

کرن اشفاق نے کہا کہ میں طلاق کے بعد ملائیشیا چلی گئی تھی جس پر لوگوں نے تنقید کی اور کہا کہ عدت نہیں کی تو میں یہاں بتاتی چلوں کہ میری طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر اگست کے آخر میں ہوچکی تھی، عمران اشرف نے خود مجھے طلاق دی تھی کیونکہ میں خلع نہیں لینا چاہتی تھی، پھر ہم دونوں نے اکتوبر میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر ہماری طلاق کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کہا کہ میں نے طلاق کے بعد سوچ لیا تھا کہ جب تک میرا بیٹا 10 سال کا نہیں ہوجاتا تب تک دوسری شادی نہیں کروں گی کیونکہ طلاق نے میری ذہنی صحت کو ب±ری طرح متاثر کیا تھا، مجھے دماغی دورے پڑنا شروع ہوگئے تھے۔

کاجول کی والدہ شدید علیل، آئی سی یو میں داخل

کرن نے کہا میرے والد نے بہت کوشش کی لیکن میں دوسری شادی کے لیے راضی نہیں ہوئی پھر ایک رات تہجد میں والد کو روتا ہوا دیکھا تو میں نے دوسری شادی کے لیے ہاں کردی لیکن والد سے یہی شرط رکھی تھی کہ لڑکا کراچی کا ہونا چاہیے کیونکہ میں اپنے بیٹے سے دور نہیں رہ سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے میری شرط کے بعد مجھے حمزہ کا رشتہ دِکھایا اور میں راضی ہوگئی، اب میرے دو گھر ہیں، ایک لاہور میں اور ایک کراچی میں، لاہور میں میری ساس رہتی ہیں جبکہ میرے شوہر حمزہ کراچی میں ہی مقیم ہیں۔ کرن اشفاق نے اپنے بیٹے کے حوالے سے کہا کہ میرا بیٹا کبھی میرے ساتھ رہتا ہے

اور کبھی اپنے والد کے ساتھ رہتا ہے، میں اور عمران اشرف بیٹے کے تمام ایونٹس میں جاتے ہیں، عمران اشرف بیٹے کے معاملے میں سپورٹ کرتے ہیں۔

Divorce Seizures Kiran Ashfaq.Showbies News in Urdu.Imran Ashraf Exposed By Ex Wife Kiran Ashfaq _ Imran Ashraf’s Divorce.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button