بالی ووڈ اسٹارز کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر نامور ستاروں نے مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر جہاں پاکستانی شوبز شخصیات نے مداحوں کو مبارکباد پیش کی تو وہیں بالی ووڈ اسٹارز بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ غروب آفتاب کے بعد کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کی 10 سال بعد ڈراموں میں واپسی
اداکار نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ، دیگر بالی ووڈ ستاروں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عید کی مبارک دیتے ہوئے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان ستاروں میں پریانکا چوپڑا، انیل کپور، سنی دیول، سدھارتھ ملہوترا، پرینیتی چوپڑا سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔