شوبز

میں نے کبھی فلم میں بوس و کنار کے سین فلمانے کا نہیں کہا، عمران ہاشمی

ممبئی (آواز نیوز) غیرمناسب سین عکس بند کروانے سے متعلق شہرت رکھنے والے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنی فلموں میں بوس و کنار پر مبنی سین فلمانے کے لیے نہیں کہا۔

سونم کپور نے والد انیل کپور کے جوان نظر آنے کا راز بتا دیا

بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بھی انہیں فلموں میں نا مناسب سین کم کرنے کے لیے کہا تھا اور وہ اپنی اہلیہ کی باتوں کو بہت سنتے اور ان پر عمل کرتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا انہوں نے کوئی ایسا پراجیکٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے خود اصرار کیا ہو کہ اس فلم میں بوسہ شامل کیا جائے؟ جس پر عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اداکار ہیں اور ہمیشہ سے وہ صرف اداکاری ہی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے آج تک اپنے پروڈیوسرز کی ہر بات مانی اور ان کے پروڈیوسرز نے اپنے ناظرین کو خوش کرنے کے لیے ان کی اس بات کا فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طرح سے مضحکہ خیز بات ہوگی کہ اگر آج وہ اپنی کوئی پرانی فلم دیکھیں اور کوئی نامناسب سین ان کے سامنے آئے تو انہیں محسوس ہوگا کہ اس فلم میں اس سین کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

Emraan Hashmi news in urdu.showbiz news in urdu.Emraan Hashmi Sir We Are Missing Kissing Scene | Bolly Sevenwood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button