راج ببر کی بیٹی جوہی ببر کی خوبصورتی کے آگے بالی ووڈ اداکارائیں ہیں کم
ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور ایکٹر راج ببر اپنے انداز اور اپنی اداکاری سے اپنی ایک الگ پہچان بنا چکے ہیں-
راج ببر کی کئی فلمیں ہیں جو ناظرین کو سالوں سال یاد رہیں گی۔ نہوں نے انصاف کا ترازو، پریم گیت، نکاح، وارث، سنسار، اعتبار، اگر تم نہ ہوتے، جیسی کئی ہٹ فلمیں بالی ووڈ کو دی۔ اترپردیش میں 23 جون 1952 کو پیدا ہوئے اداکار اور سیاستداں راج ببر کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے آریا ببر، جوہی ببر اور پرتیک ببر، بتادیں کہ نادرا ظہیر سے انہیں دو بچے آریا ببر اور جوہی ببر ہے، جبکہ اداکارہ سمیتا پاٹل سے پرتیک ببر ہے-
بتادیں کہ راج ببر ہی نہیں انکی بیٹی جوہی ببر بھی کسی بڑی اسٹار سے کم نہیں ہے- جوہی ببر کی لیٹسٹ تصویریں دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں کرپارہے ہیں-
جوہی ببر کی لیٹسٹ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے- ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوہی کافی اسٹائلش ہے-
جوہی کا انداز فیشن اور لکس کسی بڑی اسٹار سے کم نہیں ہے-وہیں جوہی کی تصویر دیکھ ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کیا بات ہے آپ کتنی خوبصورت ہے-بتادیں کہ جوہی نے سال 2003 میں آئی فلم کاش آپ ہمارے ہوتے سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا- فلم میں وہ سونو نگم کے مقابلے کام کیا-اسکے بعد جوہی پنجابی فلم یارا نال بہرائل میں نظر آئی تھی۔
– اتنا ہی نہیں اس فلم کے بعد وہ ریفلیکشنس، انس: لو فار ایور اور اٹس مائی لائف میں نظر آچکی ہے-
جوہی فلموں کے علاوہ سیریلس میں بھی کام کرچکی ہیں- سال 2009 میں این ڈی ٹی وی امیجن چینل پر نشر ہوئے شو گھر کی بات ہے، میں کام کیا- جوہی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-جوہی ببر کی پیدائش 20 جولائی 1979 کو لکھن میں پیدا ہوئی، جوہی کے والد راج ببر اور والدہ نادرہ ببر ہے۔ جوہی نے سال 2007 میں شوہر بیجوئے نمبیار سے شادی کی جو انکے پہلے شوہر تھے وہ ایک اسکرین پلے رائٹر تھے، انکا سال 2009 میں طلاق ہوگیا، اسکے بعد انہوں نے ٹی وی ایکٹر انوپ سونی سے شادی کی- انہیں ایک بیٹا ہے-
Entertainment News Bollywood Juhi Babbar news in Urdu | Juhi Babbar – The Lost Heroine