شوبز

برٹنی اسپیئرز کو دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق مل گیا

نیو یارک (آواز نیوز ) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے کنزرویٹر شپ کے خاتمے کے بعد اپنے عدالتی دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔

بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، برٹنی اسپیئرز نے گزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی اسپیئرز سے60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سے رہائی ملنے کے بعد اپنے عدالتی دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔

entertainment news pakistan in urdu

عدالت میں ہونے والی سماعت کے نتائج کے مطابق، برٹنی اسپیئرز کے وکیل میتھیو روزنگارٹ کا وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’وہ جو بھی کرنا چاہتی ہیں وہ کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اٹارنی نے پریزائیڈنگ جج بریڈا پینی کو بتایا کہ برٹنی ایک آزاد عورت ہیں اور اب کنزرویٹرشپ سے آزاد ہیں۔برٹنی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جیمی اسپیئرز پر عدالت میں مکمل دستاویزات فراہم نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

مہوش حیات کا سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button