شوبز

معروف پاکستانی اداکارہ نے بالی وڈ فلم میں کام سے انکار کی وجہ بتا دی

لندن(آواز نیوز) پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ سے ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے فلم کرنے سے منع کر دیا تھا۔

حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی کہ ان سے بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر نے رابطہ کیا ہے، لیکن پھر بھی یہ بات نکل کر میڈیا تک پہنچ گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ‘ بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کی ایک فلم تھی جس کے لیے مجھ سے رابطہ کیا گیا۔

کچھ سال قبل مجھے ایک فون کال آئی جس میں کہا گیا کہ اس طرح بھارت میں میرا انٹرویو ہے اور ایک فلم ہے تو کیا آپ وہ کرنا پسند کریں گی؟’فاطمہ آفندی نے کہا کہ ‘میں نے انکار کردیا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے جواب دیا کہ میرے کچھ دائرہ کار ہیں، ان کے باہر جاکر میں کام نہیں کرسکتی۔

مجھے فیملی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں لیکن میں نے اپنے لیے کچھ باونڈریز سیٹ کی ہوئی ہیں اور وہ ڈراموں کے لیے بھی ہیں’۔ دوران انٹرویو اداکارہ نے کہا ‘فلموں میں کام کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہاں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے۔

صوبے کے حقیقی فنکاروں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں :شائستہ صنم

کچھ ایسے سین عکسبند کرانے ہوتے ہیں جو میں نہیں کر سکتی، الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش ہوں’۔ واضح رہے کہ فاطمہ آفندی پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز اینکر اور مقبول اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بیٹی ہیں، اس کے علاوہ فاطمہ اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ بھی ہیں۔

Fatima Effendi News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Fatima Effendi says no to Bollywood film because of bold scene

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: