شوبز

اداکار فواد خان نے اپنی سالگرہ دھوم دھام کے ساتھ منائی

لاہور (آوازنیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ دھوم دھام کے ساتھ منائی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو کے مطابق انہوں نے اپنی 41ویں سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں اپنے گھر پر منائی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ “تھیم کا کیک اپنی اہلیہ صدف فواد کے ساتھ کٹ کیا۔واضح رہے کہ فواد خان کی سالگرہ 29نومبر کو ہوتی ہے۔

تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ سے قبل ہی اس کی تقریب کا انعقاد اپنے قریبی دوست احباب اور اہل خانہ کی موجودگی میں کیا۔

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

ان کے مداحوں نے بھی ان کی اس ویڈیو پر ان کے لیے دعائیں اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فواد خان نے گزشتہ برس اپنی سالگرہ دبئی میں کروز پر منائی تھی۔

Fawad Khan Celebrated his 41st Birthday | Showbiz News Urdu | Fawad Khan 41 st birthday celebration along with the celebration of the legend of maula jatt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button