شوبز

گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈینٹس ویک کے دوسرے دن نغموں کے مقابلوں کا انعقاد

آرگنائزنگ کمیٹی میں پروفیسرز،زیب شاہ،رضوانہ قائمخانی،حمیدہ کھوکھر و حنا سومرو شامل ہیں

ججز پرنسپل پروفیسر رخسانہ جونیجو،پروفیسر عصمت بانو تھیں،فزا و کلثوم مشترکہ ونر، نمرہ و ندا سیکنڈ تھرڈ قرار پائیں:عائشہ ارم 

کوٹری(عائشہ پرويز)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈینٹس ویک کے دوسرے روز نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی اردو ڈپارٹمینٹ کی پروفیسرز پر مشتمل تھی جن میں ہیڈ پروفیسر زیب شاہ، پروفیسر رضوانہ قائمخانی، پروفیسر حمیدہ کھوکھر اور پروفیسر حنا سومرو شامل ہیں۔

ججز کے فرائض پرنسپل پروفیسر رخسانہ جونیجو اور پروفیسر عصمت بانو نے انجام دیئے۔ مقابلے انتہائی دلچسپ اور سخت تھے جن میں طالبات نے بہترین کارکردگی پیش کرکے بھرپور داد حاصل کی۔

ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شرکت کرنے والی تمام طالبات نے اپنے ٹیلینٹ، مقابلے کے لیئے تیاری اور ٹیچرز کی بھرپور توجہ کے باعث بہترین کارکردگی پیش کی۔

یہی وجہ ہے کہ فرسٹ ایئر A کی فزا عروج اور فرسٹ ایئر آرٹس کی کلثوم کو  متاثرکن پرفارمنس کے باعث مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا۔

اس طرح ان دونوں نے پہلی، فرسٹ ایئر آرٹس کی نمرا نے دوسری اور فرسٹ ایئر C کی ندا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

لوک میلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر، بلوچستان کے فنکاروں کی پروفارمنس

Girls Degree College Kotri Competitions | Latest Urdu News | Milli Naghma 2018 – Milli Naghma Medley -Zahra Haidery – Milli Naghmay Of Pakistan by Studio5

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button