سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے شادی کرلی
لاہور(آواز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی ڈیجیٹل کونٹینٹ کری ایٹر عمار احمد خان کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ان کی شادی کی تقریب سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں یہ نوبیاہتا جوڑا اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر خوش و خرم انداز میں دکھائی دیا۔
اداکارہ حنا رضوی نے اس پرمسرت موقع پر ایوئری رنگ کی میکسی ہلکے گلابی دوپٹے کے امتزاج کے ساتھ زیب تن کی جس میں ان کا حسن دیدہ زیب نظر آیا۔
عمران خان کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی
اپنی شادی کے موقع پر دلہا میاں نے اپی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے کریم ویسٹ کوٹ اور سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔
اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی کی اس تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگائے۔
شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے فنکاروں میں ان کی بہن سنگیتا کے علاوہ معروف اداکار مصطفی قریشی، اداکارہ غزالہ جاوید، اداکار عدنان جیلانی، اداکارہ دانیہ ایمان، اداکارہ کنول نذر خان اور اداکارہ و ماڈل شیزا ہاشمی سمیت دیگر شامل تھے۔