بچہ کب پیدا کرینگی
جب بچہ ہوگا سب کو پتہ چل جائے،نجی سوال نہیں پوچھنے چاہئیں، معاشرے کا بڑا مسئلہ لوگوں کوحدود معلوم نہ ہونا ہے ، اداکارہ
کراچی (آواز نیوز) اداکارہ حرا خان نے مداح کو ذاتی سوال پوچھنے پر جھاڑ پلاتے ہوئے کہاہے کہ میرے ہاں جب بچہ ہوگا سب کو پتہ چل جائے گا، نجی سوال نہیں پوچھنے چاہئیں،معاشرے کا بڑا مسئلہ لوگوں کوحدود معلوم نہ ہونا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حرا خان نے انسٹا گرام پر مداحوں کیلئے سوال وجواب کا سیشن رکھا ،دوران گفتگو ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کے ہاں بچہ کب ہو گا؟جس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے حرا خان نے کہا کہ میرے ہاں بچہ جب بھی ہو گا سب کو پتہ چل جائے گا۔
انوشکا اور ویرات کی سوال ، جواب کی ویڈیو وائرل
ایسے سوالات نجی ہوتے ہیں جو لوگوں کو اپنے خاندان والوں سے بھی نہیں پوچھنے چاہئیں، آپ تو سیدھا میری انسٹاسٹوریز کے ذریعے مجھ سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ کے گھر میں یا آس پاس کسی کی شادی ہو یا کوئی جوڑا ہو تو ان سے بھی ایسے سوال نہیں پوچھا کریں، یہ اخلاقی دائرے میں نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت بڑا مسئلہ ہے کہ لوگوں کو اپنی حدود نہیں معلوم، انہیں تمیز ہی نہیں کہ کیا پوچھنا چاہئے اور کیا نہیں پوچھنا چاہئے ،یہ جوڑے کی بہت نجی باتیں ہوتی ہیں۔