شوبز

مجھے عشق ہے آپ کی آواز سے، حرا مانی کا نصیبو لعل کیلئے پیغام

آج تک شوبزانڈسٹری نے نصیبو لعل کے ٹیلنٹ سے اچھی طرح فائدہ نہیں اٹھایا

کراچی(آوز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اور چلبلی اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ پنجابی گلوکارہ نصیبو لعل کی آواز سے بے پناہ محبت کرتی ہیں۔

حرا مانی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نصیبو لعل کے ایک گانے کی ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ میں نصیبو کی آواز سے ’عشق‘ کرتی ہوں۔نصیبو لعل جنہیں اکثر ان کے پنجابی گانوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہ نہایت ہی سادہ دل کی سید ھی سادہ سی خاتون ہیں اور بہترین گلوکارہ ہیں۔

آج تک شوبزانڈسٹری نے نصیبو لعل کے ٹیلنٹ سے اچھی طرح فائدہ نہیں اٹھایا،اس حوالے سے خود ان کا کہنا ہےکہ میں کیا کر سکتی ہوں آرٹسٹ ہوں میرے ساتھ پیٹ لگا ہوا ہے مجھے جوملے گا میں تو گالوں گی۔واضح رہے کہ نصیبو لعل نے جب پی ایس ایل کا اینتھم گایا تھا اس وقت ان پر کافی تنقید کی گئی تھی کہ نصیبو کو یہ گانا کیوں دیا گیا ہے۔

اس کے بعد بی بی سی اردو نے جب نصیبو لعل کا انٹرویو کیا تو وہ رو پڑیں تھیں اور انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتی ہوں اور میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اس طرح کا اینتھم گانے کا موقع میسر آیا۔

ماہرہ خان اپنے ٹیلنٹ سے بہت آگے جائیں گی: شاہ رخ خان

ناقدین کے لئے وہ کہتی ہیں کہ کسی کو اچھا لگے تو اس کی مہربانی اور کسی کو برا لگے تو کوئی بات نہیں،ضروری نہیں ہے کہ ہر فنکار کو ہر کوئی پسند کرے، پسند نہ پسند ہر کسی کی ہوتی ہے۔

Hira Mani’s message for Naseebo Lal Showbiz News in Urdu | Hira Mani Got Crazy On Naseebo Lal Melodious Voice | Naseebo Laal Folk Singer | Bol Buzz

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button