شوبز
بلاتعطل اچھی فلمیں بننے سے انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی:ہمایوں سعید
لاہور (آواز نیوز) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اگر فلمیں بننے کا سلسلہ اسی طرح بلا تعطل جاری رہے تو انڈسٹری بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ،
کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور ناکامی کے ڈرسے کبھی بھی منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ۔
ہالی ووڈ سے پراجیکٹ کی پیش کش ہوچکی ہے ، سجل علی
ایک انٹر ویو میں اداکار کا کہنا تھاکہ گزشتہ برسوں میںتواتر سے فلمیں بنیں اور ان میں کامیاب فلموں کی شرح زیادہ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی جا سکیں ۔
نجی شعبے اور حکومت مالی معاونت کرنی چاہیے اور ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے انہیں ان کا منافع ملے۔ اگر حکومت اس شعبے میں جوائنٹ ونچر کرے تو بہت جلد بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔