اپنے مذہبی عقائد پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، سارہ علی خان
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے مذہبی عقائد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ علی خان سے ان کی کنیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ایک سیکولر خاندان میں پیدا ہوئی ہوں، میں ایک خودمختار خاتون ہوں، میرے اندر غلط کے خلاف کھڑے ہونے کا جذبہ ہے۔
فلسطینیوں کی تکالیف کا سوچ کر ہڈیوں کی سرجری میں ہمت ملی، عائشہ عمر
سارہ علی خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لہذا، اگر میں کہیں بھی غلط یا ظلم ہوتا ہوا دیکھتی ہوں تو اس کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہوں، پھر چاہے وہ میرے ساتھ ہوا ہو یا میرے اردگرد کسی کے ساتھ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے مذہبی عقائد، کھانے کے لیے میرا انتخاب، میں ایئرپورٹ جانے کے لیے کس طرح کے لباس پہننے کا انتخاب کرتی ہوں، یہ میرا فیصلہ ہے اور میں اس کے لیے کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔