شوبزپاکستان

فلسطینیوں کی تکالیف کا سوچ کر ہڈیوں کی سرجری میں ہمت ملی، عائشہ عمر

کار حادثے میں اداکارہ کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں

لاہور(آواز نیوز)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی بھائی اور بہنوں کی تکالیف کا سوچ کر انہیں اپنی سرجری میں ہمت ملی ہے۔

اداکارہ نے کالر بون سرجری کے بعد اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پیچیدہ آپریشن کے متعلق معلومات مداحوں سے شیئر کی۔

ہنی ایرانی سے شادی ختم ہونے کی وجہ میری شراب نوشی تھی، جاوید اختر کا اعتراف

عائشہ عمر نے بتایا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں اب بھی چلنے پھرنے اور بات چیت میں دشواری کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پیلوک بون کے حصے سے ہڈی کا ٹکڑا لے کر ان کے کالر بون کی جگہ پر لگایا گیا ہے جبکہ ساتھ میں سپورٹ کیلئے ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے 15 مارچ کو انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کی گئی ہے۔

Ayesha Omar courage in bone surgery thinking of Palestinians.Showbiz News in Urdu.Ayesha Omar Talking About Her Dangerous Operation in Live Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button