ہمارے لیے دعا کریں‘ عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

Imran Ashraf Divorce News

کراچی (آوازنیوز)معروف اداکار، لکھاری و ماڈل عمران اشرف نے اہلیہ کرن اشفاق سے طلاق ہوجانے کے بعد مداحوں سے

https://youtube.com/watch?v=bKd2McJ_vQQ

اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے، ان کی سابق اہلیہ اور بیٹے کے لیے دعا کریں کہ ان کی باقی زندگی اچھی گزرے۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں میں کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں جب کہ ان کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور ان کی طلاق ہوجانے پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔طلاق کے چند ماہ بعد حال ہی میں عمران اشرف نے نجی ٹی وی کے شور میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلاق کے بعد کی زندگی سمیت شوبز کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔

چند فنکاروں نے بھارت جا کرملک کو بدنام کیا :شان

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں اقرا عزیز، سارہ خان اور ماہرہ خان میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کرنا کا کہا جائے تو وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے، کیوں کہ انہوں نے آج تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

Imran Ashraf Divorce News | Showbiz News in Urdu | Imran Ashraf Talking Abour His Son and Ex Wife After Divorce.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے