شوبز

عمران خان اچھے کرکٹر لیکن بہت برے سیاستدان ہیں، متھیرا

متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں


کراچی(آواز نیوز) اداکارہ و میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دے دیا۔اداکارہ متھیرا نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کی۔

متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بیسٹ فرینڈ ہے تو انہوں نے کہا نہیں۔

پھر متھیرا نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں دوست بہت کم ہوتے ہیں۔ متھیرا نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Imran Khan best cricket review in urdu video

اداکارہ متھیرا نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت دفعہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے اور نکلتا کچھ ہے اور میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے۔

متھیرا نے شادی کے لیے پیسے کو ضروری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کبھی شادی کروں گی تو دیکھوں گی کہ جس شخص سے شادی کررہی ہوں وہ مالی طور پر مجھ سے زیادہ مستحکم ہو۔

متھیرا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے بے نظیر بھٹو بہت پسند ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے پرویز مشرف کا وقت بھی اچھا لگتا تھا۔

شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مجھے وہ وقت بھی پسند تھا جب زرداری صدر تھے۔ متھیرا نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان عظیم کرکٹر لیکن بہت برے سیاستدان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button