شوبز

بھارتی اداکارہ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئیں

ممبئی (آواز نیوز)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا تاہم طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے برانڈ کی تشہیر کرنے میدان میں آگئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنی خیریت کی اطلاع مداحوں کو دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اور ان کی ساتھی اداکارہ شردھا داس ممبئی سے حیدرآباد روانہ ہورہی تھیں کہ طیارہ اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا، جس کے باعث اسے ہنگامی بنیاد پر واپس ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹااسٹوری شیئر کی اور اپنی خیریت دی۔

انہوں نے ساتھی اداکارہ شردھا داس کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ صرف آپ کی اطلاع کے لیے اس طرح ہم آج موت سے بچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Indian Actress Ecaped the Plane Crash.Showbiz Nws in Urdu.Rashmika Mandanna "Escaped Death” As Flight Makes Emergency Landing | Oneindia News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button