شوبز

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان فرق بتا دیا

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان اور کاجول کی جوڑی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، اس کے علاوہ کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی کی ہے، جن کے ساتھ بھی وہ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان فرق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ "شاہ رخ آج جس مقام پر ہیں، اس کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے، شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کے دوران جو محنت کی ہے وہ نظر نہیں آتی لیکن اجے دیوگن کی محنت نظر آتی ہے”۔

کاجول نے کہا کہ شاہ رخ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت جلد سکرین پر اپنی شناخت بنائی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار ان کی سالگرہ پر میں نے ان سے کہا تھا کہ آج تمہاری سالگرہ ہے، میں تم سے ملنے آرہی ہوں، کاجول نے بتایا کہ جس پر شاہ رخ نے مجھے کہا کہ آجاو لیکن آج کا دن اس ملاقات کے لیے اچھا نہیں ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری مسلسل زوال کی جانب گامزن

اب میری سالگرہ صرف میری نہیں ہے، کیونکہ مجھے باہر جانا ہے اور سب سے ملنا ہے۔ کاجول اور شاہ رخ خان آخری بار فلم 2015ءمیں ”دل والے“ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اب بھی دونوں جلد ایک ساتھ فلم میں کام کرنے والے ہیں، اگر ایسا ہوا تو 7 سال بعد فلم میں دونوں کا دوبارہ ملاپ ہو گا۔

Indian Actress Kajol News in Urdu | Bollywood News in Urdu | SRK & Ajay में कौन है Best Actor इस पर Kajol का जवाब सुन के SRK के होश उड़ जायेंगे |

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button