شوبز

کیا جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے؟

لاہور(آواز نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے باعث پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں، جس کے حوالے سے وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنت مرزا سے مشابہ لڑکی کو سرخ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی شادی کے موقع پر اسٹیج پر چڑھنے سے قبل دولہا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتی ہے جبکہ ویڈیو گرافر اور فوٹو گرافر سمیت شادی کے شرکاءان کا فوٹو سیشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے سوال پوچھا ہے کہ کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟ جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ ان کی ٹک ٹاکر بہن علیشبا انجم ہیں۔

’میرے بن جاو‘، انتقام لینے کیلئے لڑکی کی فحش ویڈیوز وائرل کرنے پر مبنی کہانی

کیا جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے؟مذکورہ وائرل ویڈیو کی حقیقت جلد سامنے آگئی اور گردشی جعلی خبروں نے فوراً دم توڑ دیا۔یہ وائرل ویڈیو کلپ جنت مرزا کا نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والی ایک لڑکی کا ہے۔

یہ حقیقت اس وقت کھلی جب مذکورہ لڑکی کا اپنے دولہا کے ساتھ ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوا جو اپنی شادی کے دن حیرات انگیز طور پر جنت مرزا سے مشابہ دکھائی دے رہی تھی۔

Jannat Mirza Marriage News in Urdu | Lollywood News in Urdu | Jannat mirza Share breakup story with Umer butt breakup Complete story

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button