معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
مداح ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عمربٹ کی شادی کے خواہشمند تھے
لاہور(آواز نیوز)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر گردش کررہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 23 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن جنت مرزا کو اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی جنت مرزا محبت بھری نظروں سے اپنے دولہے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تقریب میں موجود مہمان بھی دولہا دلہن کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جنت مرزا کے مداح دنگ رہ گئے کیونکہ ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تھی۔
وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے جنت مرزا کے سابق منگیتر عُمر بٹ کو بہتر قرار دیا جبکہ صارفین نے پوچھا کہ“کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟”کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ“ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا کی ٹک ٹاکر بہن علیشبہ انجم لگ رہی ہیں”۔
تہجد گزار ہوں، شراب نوشی نہیں کرتی
جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو پر اُن کے مداح افسردہ بھی نظر آئے کیونکہ مداح جنت مرزا اور عُمر بٹ کی شادی کے خواہشمند تھے، تاہم بعد ازاں اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ کوئی اور ہے، دلہن کی ٹک ٹاک اسٹار سے حیرت انگیز مماثلت کی وجہ سے مداحوں نے اُنہیں جنت مرزا سمجھ لیا تھا۔