شوبز
فلم ’جاوید اقبال‘ کو ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا
لاہور(آواز نیوز) پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ کو امریکا میں منعقدہ ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے لئے منتخب کرلیا گیا۔
ملکی سطح پر سینسر اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کرنے والی فلم’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ یوکے فلم فیسٹیول کے بعد اب ڈی سی فلم فیسٹیول میں بھی پریمیئر میں پیش کی جائے گی۔
وکیل نے ایکتا کپور کی وارنٹ گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی
ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاوید اقبال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور واشنگٹن میں ہونے والے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوگئی۔11 واں فلم فیسٹیول یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا جو کہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔