جاوید میانداد کا ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی پر تبصرہ
اسلام میں ایک مرد کےلئے4 شادیاں جائز ہیں، جو کرسکتا ہے وہ کرلے
کراچی (آواز نیوز)لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے حوالے سے کہا
ہے کہ اسلام میں ایک مرد کے لیے 4 شادیاں جائز ہیں، جو کرسکتا ہے وہ کرلے۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی کے حوالے سے جاوید میانداد نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہے اور اسلام میں ایک مرد کے لی شادیاں جائز ہیں،
جاوید میانداد نے کہا کہ عامر لیاقت نے شادی کی ہے کوئی جاسوس تو نہیں چھوڑا، پھر اس پر باتیں کرنے کی کوئی
ضرورت نہیں۔
شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لیجنڈ کرکٹر نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کے معاملے میں کچھ بھی بولنے کی ضرورت نہیں، ہر شخص کو اپنی قبر میں جانا ہے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں اپنی تیسری شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
Javed Miandad comment on Amir third marriage urdu in news Vidoe