شوبز

گانا’کہانی سنو‘دل ٹوٹے ہونے کی وجہ سے گایا، آئمہ بیگ

گانے کے الفاظ میری صورتحال سے کافی مماثلت رکھتے تھے، گلوکارہ

کراچی (آواز نیوز)معروف گلوکار آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا’کہانی سنو‘اس لئے گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھا اور اس گانے کے الفاظ میری صورتحال سے کافی مماثلت رکھتے تھے۔

گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو اپنی آواز میں گایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کافی ناراض دکھائی دیئے۔

صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پہلے سے مقبول گانے کا خراب کردیا، لوگوں نے گلوکار کے انسٹاگرام اکانٹ سمیت یوٹیوب پر تبصرے کیے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔تاہم اب آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے یہ گانا اپنی آواز میں کیوں گایا۔

گلوکارہ نے کہا کہ ‘جس وقت یہ گانا سنا اسی وقت میں کیفی کی آواز، اس کے ٹیلنٹ اور گانے کے الفاظ سے متاثر ہوئی، گانے کے الفاظ میری اس وقت کی صورتحال سے ملتے جلتے تھے اور اسی لیے یہ گانا بھی گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھا،جو کہ اب جڑ چکا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘گانا سنتے ہی میں نے کیفی سے رابطہ کیا اور کہا میں آپ کے گانے کا کور کرنا چاہتی ہوں، کیفی انتہائی اچھا اور خوبصورت انسان ہے، اس نے کہا آپ جو کرنا چاہتی ہیں کریں۔

کیٹ ونسلیٹ نے سپر سٹار "ٹام کروز” کا ریکارڈ توڑ دیا

میں خود بھی آپ کی آواز میں یہ گانا سننا چاہتا ہوں’۔آئمہ نے کہا ‘کیفی کے اس گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، کیفی نے وہ گانا پہلے ہی گا دیا جو میں گانا چاہ رہی تھی، اسی لیے میں نے اس کا فی میل ورژن گایا۔

Kahani Suno Aima Beg News in Urdu | Lollywood News in Urdu | My heart was broken and thats why I sang Kaifi Khalil’s song, says Aima Baig

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button