شوبز

کاجول بھی ویب سیریز میں ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی(آواز نیوز) معروف بھارتی اداکارہ کاجول ڈزنی ہاٹ اسٹار کے ساتھ ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔بالی ووڈ کی ثمرن، اداکارہ کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے ویب شو کے ڈیبیو کی خبر دی ہے۔میکرز نے کاجول کے ڈیبیو کا اعلان ایک ٹیزر کے ساتھ کیا جس میں کاجول بتارہی ہیں کہ وہ جلد ڈزنی اور ہاٹ اسٹار کے ساتھ اپنا ویب شو پیش کرنے والی ہیں۔

شو کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول کی فلم، دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے مشہور ’پلٹ ‘سین کا حوالہ دیا گیا ہے۔ کاجول کے شو کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے میکرز کیپشن میں لکھا کہ”کچھ کچھ ہو رہا ہے۔

سارہ علی خان کی لندن میں شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

تم نہیں سمجھو گے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں“۔یاد رہے کہ ویب شو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ شائقین آئندہ ہاٹ اسٹار اسپیشلز میں کاجول کو بلکل نئے انداز میں دیکھیں گے تاہم یہ شو کس قسم کا ہوگا اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Kajol Devgan Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Exclusive- Kajol to make big entry on OTT Platform

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button