شوبز

کنگنا رناوت کا بدلہ انداز، سمانتھا رتھ پربھو بھی خاموش نہ رہ سکیں

عید کے موقع پر کنگنا رناوت کی تصاویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے عید کے موقع پر نیا انداز اپنایا تو سمانتھا رتھ پربھو بھی تبصرہ کرنے سے نہ رہ سکیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کنگنا رناوت نے عید کے موقع پر چند تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں کنگنا رناوت کو پیلے اور نیلے شلوار قمیص، سبز ڈوپٹے اور سنہری کھوسے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عید کے موقع پر کنگنا رناوت کی ان تصاویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ‘ اور اس کے ساتھ سرخ دل والا ایموجی بھی بنا ڈالا۔

ہنی سنگھ گرل فرینڈ نے گرل فرینڈ سے تعلقات ختم کر دئیے

دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی کنگنا رناوت کے اس بدلے انداز کو پسند کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’ کلاس، پرکشش انداز اور خوبصورت‘ تو کسی کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں کنگنا وحیدہ رحمان لگ رہی ہیں۔

Kangana Ranaut Latest News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Fearless Kangana Ranaut Insults Karan Johar | Kangana Ranaut Koffee with Karan | Koffe with Karan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button