شوبز

گنگنا رناوت نے ’ایمرجنسی‘ میں اندرا گاندھی کا روپ دھار لیا

ممبئی(آوز نیوز) کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکارہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں میڈم کے بجائے ’سر‘ کہا جاتا تھا۔فلم کے مختصر ٹیزر میں 1971 کا دور دکھایا گیا ہے۔

جس میں اندرا گاندھی کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا فون آتا ہے جس میں ان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر رچرڈ نکسن انہیں ’سر‘ کے بجائے ’میڈم‘کہہ کر مخاطب کر سکتے ہیں۔کنگنا بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرا گاندھی کے ہوبہو انداز میں ہاں کہتی ہیں لیکن پھر اپنے سیکرٹری کو متوجہ کر کے کہتی ہیں کہ امریکی صدرکو کہہ دینا کہ ان کے دفتر میں ہر کوئی انہیں ’سر‘کہہ کر پکارتا ہے۔

یہ فلم ا’س وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے 1975 سے 1977 تک لگائی گئی ریاستی ایمرجنسی پر مبنی ایک پیریڈ ڈرامہ ہے۔

اس فلم کیلئے کنگنا کو اندرا گاندھی کا ہوبہو روپ آسکر ایوارڈ یافتہ’ڈیوڈ مالینووسکی‘ نے دیا ہے جنہوں نے ہالی ووڈ کی مشہور فلموں ڈارکسٹ آور، ورلڈ وار زیڈ اور دی بیٹ مین جیسی فلموں میں کئی اداکاروں کا بہترین ٹرانسفارمیشن کیا ہے۔

رنگ ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کی روح پر اثر انداز ہوتی: ریما خان

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئےکنگنا رناوت نے ایک بیان میں کہا کہ ’فلم ایمرجنسی ہندوستانی سیاسی تاریخ کے ایک اہم ترین دور کی عکاسی کرتی ہے جس نے ہمارے اقتدار کو دیکھنے کا انداز بدل دیا اور اسی لیے میں نے یہ کہانی دنیا کو سنانے کا فیصلہ کیا اور میں نے فلم کی شوٹنگ شروع کر دی‘۔

واضح رہے کہ فلم ’ایمرجنسی‘ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ کنگنا رناوت نے یہ فلم خود لکھی ہے جبکہ وہی اس فلم کی ہدایتکار بھی ہیں اور انہوں نے اس فلم کی ہدایت کاری کو ایک ’زبردست سفر‘قرار دیا ہے۔بھارت کی سیاسی تاریخ پر مبنی یہ فلم ریلیز کب ہوگی اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم اُمید کی جارہی ہے کہ اسے 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

Kangana Ranaut Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Kangana Ranaut Once Again Statement Against Muslims | Kangana Ranaut Latest News | Urdu Fun Tv

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button