شوبز

سیزن 7 میں کرن جوہر نے تمام حدیں پار کردیں

ممبئی (آوز نیوز) بھارتی فلمساز کرن جوہر کا پروگرام ’کافی ود کرن‘ ہمیشہ ہی فلم انڈسٹری میں نئے نئے تنازعات کا سبب بنتا ہے لیکن سیزن 7 میں تو کرن جوہر نے تمام حدیں پار کردیں۔

تیسری قسط میں سمانتھا پربھو اور اکشے کمار کو مدعو کیا گیا تھا جس میں سمانتھا سے زیادہ تر سوالات صرف ان کی طلاق سے متعلق کیے گئے۔

دوسری طرف کرن نے اکشے کمار سے بھی زیادہ تر سوال صرف اس بارے میں کیے کہ ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز کیا ہے۔

کرن جوہر کے اس رویے کا مداحوں نے بہت برا منایا، یہاں تک کہ ان کو ’دقیانوسی چچا‘ تک کہہ دیا۔بہت سے مداحوں نے کہا کہ کرن جوہر زیادہ ہی گر گئے، سمانتھا اپنی طلاق کے دکھ میں ہیں اور کرن نے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا۔

Karan Johar Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Koffee With Karan Season 7- Karan Johar Per Episode Karte Hai Itna Crore Charge | Salary Per Episode

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button