پھپھو کرینہ کپور خان جذباتی ہو گئیں

ممبئی (آوازنیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کا نام سامنے آنے پر کرینہ کپور خان
جذباتی ہوگئیں۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے بیٹی کا نام سامنے آنے پر پھپھو کرینہ کپور خان اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے خود کو روک نہ سکیں۔انہوں نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’راحا کپور کیا میں آپ کو اپنی گود میں اٹھا سکتی ہوں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’میں آپ سے ملنے کے لیے اب اور انتظار نہیں کر سکتی ۔ عالیہ بھٹ کی اس انسٹا پوسٹ پر کرینہ کپور کے علاوہ ردھیما کپور ساہنی، سونی رازدان، انوشکا شرما، ارجن کپور اور بالی ووڈ کی دیگر مشہور شخصیات نے بھی کمنٹس میں ننھی’راحا کپور‘ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
شاہ روخ خان کے گھر کے باہر لگی ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر مداحوں کو اپنی ننھی پری کا نام بتادیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے اور اس نام کا انتخاب راحا کی دادی نے کیا ہے۔