شوبز

کرینہ کپور نے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور کو نظر انداز کردیا، ویڈیو وائرل

ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے گہری دوستی قائم رہی

ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے ایوارڈ شو کی تقریب میں اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 فروری کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز (DPIFF) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی، ریڈ کارپٹ پر کرینہ کپور اور شاہد کپور کا آمنا سامنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اپنا ایوارڈ تھامے ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہوتے ہیں

کہ اسی دوران کرینہ کپور وہاں آجاتی ہیں۔کرینہ کپور نے اپنے سامنے کھڑے شاہد کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے ہدایت کاروں سے بات کی اور پھر وہاں سے آگے جاکر میڈیا کے فوٹوگرافرز کو پوز دینے لگیں۔

سوشل میڈیا صارفین کرینہ کپور کا یہ رویہ دیکھ کر ان پر تنقید کررہے ہیں اور شاہد کپور کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور میں بہت ہی زیادہ نخرہ ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے گہری دوستی قائم رہی تھی جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے تھے

لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔کرینہ کپور اور شاہد کپور نے دو سپر ہٹ فلموں میں ساتھ کام کیا تھا جن میں فلم جب وی میٹ اور اڑتا پنجاب شامل ہے۔

Kareena Kapoor News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Kareena Kapoor Khan IGNORES ex-boyfriend Shahid Kapoor in front of media, video goes VIRAL.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button