کترینہ کیف کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
وائرل ویڈیو میں اداکارہ سکول میں بچوں کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں
ممبئی (آواز نیوز)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف کی اسکول میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں اداکارہ سکول میں بچوں کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔
ویڈیو میں کترینہ بچوں کے ساتھ رقص کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے والدین بھی اس موقع پر موجود ہیں۔کترینہ کیف کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل مشہور فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل سے متعلق اہم انکشاف کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی میں نہ بلانے کی وجہ سے شرمندہ محسوس کرتا ہوں۔
کرن جوہر نے اپنے ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 7 کے آنے والے آخری ایپی سوڈ میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے دعوت نامے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ جب وکی اور کترینہ کی شادی ہو رہی تھی یہ میرے لیے بہت شرمناک ہو گیا تھا، یہ تسلیم کرنا بہت مشکل تھا کہ مجھے مدعو نہیں کیا گیا۔
فلمساز کا کہنا تھا کہ کیونکہ شادی کے بعد ہمدردی کے لیے لوگ پوچھتے تھے، آپ کو دعوت کیوں نہیں دی گئی؟ کیا آپ لوگوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے؟۔
تمام حدیں پار مہرین سید کی نازیبا تصاویر وائرل
کرن جوہر نے کہا کہ مجھے یہ جان کر سکون ملا کہ ساتھی فلم ساز اور دوست انوراگ کشیپ کو بھی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تب جا کے تھوڑا سکون ملا۔واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔