شوبز

بھول بھلیاں 2 دیکھ کر دل نہیں بھرا :کترینہ کیف

ممبئی (آواز نیوز) بال وڈ سپر اسٹار گرل کترینہ کیف کا کہنا ہے کے بھول بھلیاں 2 دیکھ کر دل نہیں بھرا یہ ایک ایسی فلم ہے جسے وہ بار بار دیکھنا چاہتی ہوں۔

کترینہ کیف نے اپنی آنے والی فلم “فون بھوت” کے حوالے سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھول بھلیاں 2 ایک ایسی فلم ہے جسے آپ کئی بار دیکھ سکتے ہیں،ان کہنا تھا کہ کارتیک آریان کی فلم ان چند ہندی فلموں میں سے ایک ہے جو باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیڈی آوٹ کلاس ہے اور یہی اس فلم میں دلچسپی کی بنیادی وجہ ہے، فلم میں تبو کی انٹری سنسی خیز ہے۔

عالیہ بھٹ کی ہم شکل مل گئی

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کترینہ نے بتایا کے آنے والی فلم میں وہ خود ایک بھوت کا کردار ادا کر رہی ہیں ، اس لئے بھوت سے کیا ڈرنا۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ فون بھوت ایک کامیڈی مووی ہے جس میں رومانس بھی موجود ہے،کچھ غلطیاں ہیں جنہیں نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر فون بھوت فرحان اختر کا کہنا ہے کے فلم میں بھوت کا کردار کترینہ کیف کو ان کی خواہش پر دیا گیا، دوسروں کی طرح ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ کترینہ کا بھوت کی شکل میں کیسے دکھائیں۔

Katrina Kaif Latest News | Bollywood News | Katrina Kaif REVEALS why she couldn’t finish watching Bhool Bhulaiyaa

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button