شوبز

کترینہ کیف سے موازنہ کیے جانے پرمجھے مشکلات کا سامنا رہا،

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی اداکارہ زرین خان ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر برس پڑیں۔ زرین کا ماننا ہے کہ کترینہ کیف سے موازنہ کیے جانے پر انہیں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ ایٹ پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ لوگ آپ کا کترینہ کیف سے موازنہ کیا کرتے تھے، آپکو ان سب چیزوں سے کیسا محسوس ہوتا تھا اور آپ کے کیریئر پر اس کے کیا اثرات پڑے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے زرین خان نے لکھا کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میں معصوم تھی، کیونکہ میں کسی فلمی گھرانے سے نہیں آئی تھی۔

ایم ایس دھونی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہونے کے لئے تیار

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے زرین خان نے کہا کہ ابتدا میں تو موازنہ کیے جانے پر مجھے بے حد اچھا لگتا تھا کیونکہ میں خود کترینہ کیف کی مداح تھی۔

لیکن اس نے میرے کیریئر پر منفی اثرات ڈالے اور اس نے مجھے میری اپنی شناخت ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا۔

Katrina Kaif News in Urdu | Bollywood News in Urdu. 10 Times Katrina Kaif Battled Real Life Situations Like A Pro | Best Interviews

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button