شوبز

رنبیر اور عالیہ کی نئی فلم کا گانا کیسریا پاکستانی گانے کا چربہ نکلا

ممبئی(آوز نیوز) بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم برہماسترا کا ریلیز ہونے والا گانا کیسریا پاکستانی گانے کی کاپی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیسریا پاکستان کے مشہور گانے لاری چھوٹی کی دھن پر ترتیب دیا گیا ہے جسے راک بینڈ کال نے گایا تھا۔ بھارتی موسیقاروں کی چوری مداحوں نے پکڑ لی اور شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بھی چوری اچھی نہیں ہوتی۔

ایک فلمی پرستار نے لکھا لاری چھوٹی اتنا معروف گانا ہے کہ کاپی کرنے والوں کو اتنی بھی عقل نہیں یا انہوں نے سوچا تک نہیں کہ لوگ چوری پکڑ لیں گے۔

سوشل میڈیا کسی کو راتوں رات سپر اسٹار اور ہیرو کو زیرو بنا دیتا ہے، ریجا علی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیسریا گانے کو پریتم نے ترتیب دیا جبکہ ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔خیال رہے کہ رنبیر اور عالیہ پہلی مرتبہ بالی ووڈ فلم برہماستر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، دوسری جانب یہ جوڑی حقیقی زندگی میں والدین بھی بننے والی ہے۔

Kesariya Song Copied From Pakistani Song Urdu Showbiz News | Kesariya Song Copied From Pakistani Song | Film Brahmastra | Laree Choote | Bol Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button