شوبز

سوشل میڈیا کسی کو راتوں رات سپر اسٹار اور ہیرو کو زیرو بنا دیتا ہے، ریجا علی

لاہور(آوز نیوز)اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے زیرو بنا دیتا ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ریجا علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان فلم میکرز کوبھی اب سوشل میڈیا کی اہمیت کوسمجھنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے –

جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے زیرو بنا دیتا ہے۔ ایسے میں بہت سی دلچسپ کہانیاں، فوٹیج اورواقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

یوا ین پی کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ اگرہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی ذہانت کے ساتھ ان واقعات کواپنی فلموں کاحصہ بنائیں تو یقینا اس سے عوام کی دلچسپی بڑھے گی۔

اس وقت فارمولا ٹائپ کی فلموں کی نہیں بلکہ منفرد اوردلچسپ فلموں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہورہا ہے اوریہاں جتنے بھی زیادہ سے زیادہ تجربے کیے جائیں گے-

میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں، اداکارہ سجل علی

اس کا فائدہ ہی ہو گا۔ریجا علی نے کہا کہ ایک ہی طرح کی کہانیاں ، موضوعات اب فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے فلم میکرز کو بھی کچھ نیا انداز متعارف کروانا ہوگا وگرنہ فارمولا فلموں کے ذریعہ ترقی اور بحالی کے خواب دیکھنا درست نہیں ہوگا۔

Rija Ali Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Kaprai Utarnai Par Majboor Kiya Gaya | Rija Ali Pakistani Actress | Interview | Pakistan Industry

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button