شوبز

پشتو لوک داستان گل مکئی موسیٰ جان عنقریب ٹی وی اسکرین پر

شمس اللہ کاکڑ کے پشتو سنگل رومانوی پلے میں احسان اللہ اور کومل خان کا مرکزی کردار۔ اعجاز احمد بلوچ عنقریب گڈانی کے ساحل پر۔عبدالمنان دہوار کی اُردو ادبی سیریز پی ٹی وی ہوم کے لیے تیار۔فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلائ۔ جاوید شاہ صباءسیریل کے اگلے اسپیل کی تیاری میں مصروف ۔ذوالفقار احمد زلفی کی کتاب باسکوپ کی پذیرائی۔ یہ ہیں آج کے موضوعات

Khalid Hussain Columns
Khalid Hussain

قارئین ابتداءکرتے ہیں اس افسوسناک خبر سے کہ ان دنوں پاکستان ٹیلی ویژن اورفلمز کے مشہو ر ومعروف ایوارڈیافتہ اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں جوکہ بہت ہی تکلیف دہ بات ہے اللہ پاک فردوس جمال کو صحت عطاءفرمائے آمین۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے پی ٹی وی ، فلمز کے جانے پہچانے منجھے ہوئے اداکار اور پی ٹی وی کوئٹہ کے مشہو ر اُردو ڈرامہ سیریل چاکر اعظم کا کردار ادا کرنے والے افضال احمد طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے اسی طرح معروف پشتو گلوکارہ میر مین قمر گلہ اور پشتو زبان کے مقامی اداکار محمد رفیق کاکڑ بھی اس دنیا فانی سے طویل علالت کے بعد کوچ کرگئے ہیں۔

اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطاءفرمائے آمین، بلاشبہ مرحومین کی فنی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور اُ ن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پُرنہیں ہوگا۔

قارئین ۔ پشتون ادب میں جہاں لاتعداد رومانوی لوک داستانیں موجود ہیں اور دیہی علاقوں سمیت پشتو لٹریچر میں ان داستانوں کو ایک خاص مقام اور اہمیت حاصل ہے اُن داستانوں میں ایک بہت ہی مشہور موسیٰ جان گل مکئی کی داستان ہے۔

بلوچستان کے مشہو ر ضلع ہرنائی سے منسوب یہ داستان صدیوں پُرانی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ موسیٰ جان اور گل مکئی ایک دوسرے کی چاہت اور محبت میں اس قدر مبتلا ہوگئے تھے۔

کہ اُنہوں نے قبائلی روایات کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک ہوجانے کو ترجیح دی اور اس داستان کو بہت ہی خوبصورت اور آوٹ ڈور مناظر میں فلمبند کرنے کے لیے پی ٹی وی کوئٹہ کے سینئر پروڈیوسر شمس اللہ کاکڑ نے پی ٹی وی بولان کے پشتو ناظرین کے لیے 50 منٹ دورانیہ کے سنگل پشتو ڈرامہ موسیٰ جان گل مکئی کی کہانی اور مزار کو سکرین پر پیش کرنے کی خاطر اپنی ٹیم کے ساتھ ہرنائی کارُخ کیا۔

اور پائیدین لائق کے لکھے ہوئے اس ڈرامہ کی ریکارڈنگ کے لیے ہرنائی کے سنگلاخ پہاڑوں میں شمس اللہ کاکڑ کی ڈائریکشن میں ذاکرحسین عرف جرمن کے ساتھ اُن کی کیمرہ ٹیم میں ولید صابر اور آڈیوانجنیئرمحی الدین کاکڑ نے شاندار فریم ورک سے داستان کے اصل مقامات کی فلمبندی کو یقینی بنایا۔

اس ڈرامے میں موسیٰ جان کا کردار احسان اللہ جب کہ گل مکئی کا کردار کومل خان نے اداکیا ہے اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کلیم اللہ اچکزئی ، احسان اللہ ، زبیر اچکزئی ، ذرغون جان ، فاروق سائل ، سلیم شاہ ، علی خان، تانیہ خان ، مسکان ملک ، کومل خان ، پروین رانی اور کراچی سے تعلق رکھنے والی نئی اداکارہ گل شامل ہیں۔

اس ڈرامے کے لیے سلیم لانگو بطور معاون فرائض انجام دے رہے ہیںاس ڈرامے سے متعلق ایک بات بتا تا چلوں کہ اداکارہ گل اور علی خان کو چانس دینا نئے چہروں کی فہرست میں ایک اچھا اضافہ ہیں اور یقینا مستقبل میں پی ٹی وی بولان کو اُن سے کافی توقعات وابستہ ہوں گی نئے چہروں کو سکرین پر لانا ایک خوش آئند بات ہے مگر یہاں یہ بات کہنا ضروری سمجھتا ہوں۔

کہ نئے چہروں کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا اور اپنے سینئرز سے سیکھنا ہوگا تاکہ وہ مستقبل میں بڑے سے بڑا اور مشکل سے مشکل کردار احسن طریقے سے ادا کرسکیں۔

سینئر پورڈیوسر شمس اللہ کاکڑ کی پہلے سے جاری 13 اقساط پر مشتمل نئی پشتو ڈرامہ سیریل د خوشحالی اُشکی جسے پائیدین لائق نے تحریر کیا ہے کی ریکارڈنگ پر بھی رفتہ رفتہ کام جاری ہے اس سیریل کی کاسٹ میں کلیم اللہ اچکزئی، زبیر اچکزئی ، فرزانہ آفریدی ، تانیہ خان، پروین رانی ،ذرغون خان ، نجیب اللہ خوشدل ، سیدامان شاہ ، نورخان ،فارو ق سا ئل شامل ہیں پشتو ٹائم کے ناظرین عنقریب ا پنے ٹیلی ویژن اسکرین پر اس سیریل کی اقساط سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

بلوچستان کے ادبی اور شوبز حلقوں میں ان دنوں صوبے سے تعلق رکھنے والے مصنف ذوالفقار علی زلفی کی کتاب باسکوپ کے کافی چرچے رہے گزشتہ روز اُن کی کتاب کی باقاعدہ اوپننگ کی گئی جسے کافی پذیرائی ملی ہے اس کتاب میں ناصرف پاکستان کی فلمی تاریخ اور لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال سمیت ملک میں بننے والی فلموں کا موازنہ دنیا کے دیگر ملکوں کی فلم انڈسٹری سے کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں ناصرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت ، امریکہ ، یورپ ، ایران ، فرانسیسی ،اٹالین ،چائنااور بعض دیگر ممالک کی تاریخ اور اہمیت ، تنقیدی جائزوں اور سینماوں کے جائزے پر بھی قلم کشائی کی گئی ہے یہ ایک بہت ہی شاندار کاوش ہے۔

جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس خوبصورت کوشش پر کتاب کے مصنف ذوالفقار علی زلفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ویلڈن ذوالفقار علی زلفی

قارئین : پاکستان ٹیلی ویژن کے نوجوان اور باصلاحیت پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ بھی مسلسل ایکشن میں ہیں اور ریاض احمد ساگر کا تحریر کردہ 7 اقساط پر مشتمل بلوچی منی ڈرامہ سیریل زبرین کا ریکارڈنگ شیڈول تیار کرچکے ہیں۔

اس سیریل کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر فہیم شاہ ہیں مرتب کردہ شیڈول کے مطابق سیریل کی اقساط کی ریکارڈنگ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ہوگی اور اس سلسلہ میں کاسٹنگ کا مرحلہ بھی جاری ہے اس سیریل میں نئے چہروں کی اکژیت شامل ہوگی۔

جب کہ بعض نامور چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ان میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے مشہور ومعروف اداکار دانش بلوچ بھی شامل ہیں دانش بلوچ کے بارے میں بتاتا چلوں کہ وہ خود ایک مشہورڈائریکٹر و رائٹر ہیں۔

اور بلوچی زبان کے لیے اُن کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے دانش بلوچ کی پی ٹی وی بولان کے لیے موجودگی اور حالیہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اور یقینا صوبے کے نئے ٹیلنٹ کو اُن سے سیکھنے کا بہت موقع ملے گا اسی ڈرامہ سیریل میں زبرین کا مرکزی کردار اد اکرنے والے نوجوان اداکار شاہ بلوچ جوکہ کراچی میں بننے والی اُردو فلم دودا میں ایک اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

یہ فلم کراچی کے سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے جسے شائقین بے بہت پسند کیا ہے پی ٹی وی بولان کے بلوچی ٹائم کے ناظرین بہت جلد شاہ بلوچ کو اپنے ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھ سکیں گے اس سیریل میں جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکار شامل ہیں۔

وہاں صوبے کے نامور اداکار عباس ملک اور ریاض احمد ساگر بھی اُن کے مدمقامل ہوں گے صوبے کے ان دونوں منجھے ہوئے اداکاروں کے بارے میں بتاتا چلوں کہ وہ اس سے قبل پی ٹی وی بولان کے براہوئی ، بلوچی اور پی ٹی وی کے اُرود ڈراموں میں بہت بہترین اور بڑے کردار ادا کرچکے ہیں۔

اسی طرح پروفیسر طاہر بلوچ جوکہ کافی عرصہ پی ٹی وی سے دور رہنے کے بعد جمال ترین کی ملٹی لینگوئج ڈرامہ سیریل دنیا بندی خانہ میں ایک ایم کردار ادا کرنے کے بعد اب زبرین میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس سیریل میں کراچی ہی سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور اُبھرتی ہوئی اداکارائیں ثناءبلوچ اور عاصمہ نوربھی شامل ہیں جب کہ صوبے کی ایک مشہور ادارکاہ شمائلہ چاکر بھی اُن کے مدمقابل ہوں گی شمائلہ چاکر کا شمار صوبے کی بہت منجھی ہوئی اداکاراوں میں ہوتا ہے۔

اس سے قبل شمائلہ چاکر کی پی ٹی وی کوئٹہ کے لیے ڈھیروں فنی خدمات ہیں جسے ناظرین بہت پسند کرتے ہیں اس سیریل میں ایک ننھی ادارکاہ شانتل بلوچ بھی شامل ہوں گی دیگر فنکاروں میں تاحال جو کاسٹنگ کی گئی ہے اُس میں حمید جمال ، ناصر مینگل ، مہر انساءشامل ہیں۔

گڈانی کے ساحل پر شیڈول کی گئی زبرین ڈرامہ سیریل سے قبل بھی پی ٹی وی کوئٹہ کے ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والے ڈرامہ سیریل ریکارڈ کئے جاچکے ہیں جس میں سابق جی ایم پی ٹی وی اور ایوارڈیافتہ سینئر پروڈیوسر عطاءاللہ بلوچ کا اُردو سیریل ناخدابھی شامل ہے جو آج بھی ناظرین کے دلوں پر نقش ہے۔

اعجاز احمد بلوچ ہی کا سنگل براہوئی ڈرامہ پِڈی بالکل مکمل کیا جاچکا ہے گزشتہ روز اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا کہ ڈرامے کی ایڈیٹنگ اور مکسنگ پر کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ پرومو بھی تیا رکیا گیا ہے۔

جوکہ گزشتہ ہفتے سے آن ائیر ہے اور ناظرین کو ڈرامے کا شدت سے انتظار بھی ہے اس سلسلہ میں اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا ہے کہ ڈرامہ بہت جلد براہوئی ٹائم میں پیش کردیا جائے گا۔

قارئین بات کرتے ہیںپی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر عبدالمنان دہوار کی ہدایات میں نیٹ ورک کے لیے تیار کئے گئے اُردو ادبی سیریزکی جو کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی اور اُن کی ادبی خدمات پر پیش کیا جارہا ہے اس سیریز کی ریکارڈنگ گزشتہ کچھ عرصہ جاری رہی عثمان فانی ا س سیریز کی تیاری میں بطور معاون کام کررہے تھے۔

اس سیریز کے پہلے مرحلے میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی ، شاعری ، پیام اقبال جیسے موضوعات پر ریکارڈنگ اسپیل جاری رہا صوبے کے نامور شعراءاور ادبی شخصیات سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی ، شاعری اور پیغام اقبال سے متعلق خیالات ریکارڈ کئے گئے۔

ان شخصیات میں سرور جاوید،غلام سرور بروہی ،احمد وقاص کاشی ،میڈم تسنیم صنم ، میڈم فرحانہ ناز ، میڈم صائمہ ہاشمی شامل تھیںاس سیریز میں علامہ اقبال کی زندگی، شاعری پیام اقبال کے موضوعات پر تقریری مقابلہ منعقد کروایا گیا۔

اس مقابلے میں کوئٹہ کے گرلز اور بوائز سکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا ان مقابلوں میں ججز کے فرائض صوبے کے نامور شاعر سرورجاوید ، میڈم تسنیم صنم اور سید وصی اختر تھے اس پروگرام کو میڈم شازیہ نے تحریر کیا اور میزبانی کے فرائض رابعہ نذیر نے انجام دیئے اس مقابلے کے مہمان خصوصی محتسب عالیٰ کے جج احمد وقاص کاشی تھے۔

جس نے پروگرام کے آخر میں پی ٹی وی بولان کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والوں ٹرافیوں سمیت اُن طلباءو طالبات میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں جنہوں نے مقابلوں میں شرکت کی تھی یہ پروگرام پی ٹی وی ہوم پر پیش کیا جائے گا۔

جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ محمد ایوب بابئی ، پروگرام منیجر سید فہیم الدین شاہ ، پی ٹی وی بولان ہیڈ جواد علی ہزارہ اور پروگرام پروڈیوسر عبدالمنان دہوار نے مقابلے میں شرکت کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پی ٹی وی بولان کے سینئر پروڈیوسر جاوید شاہ کی نئی ٹیلی فلم نکاح نامہ کی ریکارڈنگ ختم ہوچکی ہے اس سے قبل جاوید شاہ نے حلیم مینگل کی 13 اقساط پر مشتمل بلوچی ڈرامہ سیریل صباءکا کوئٹہ کا اسپیل مکمل کرلیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کے اگلے اسپیل کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

وحید بلوچ کی میزبانی میں جوائنٹ فیملی سسٹم کے موضوع پر لائیو شو کیا گیا اس شو میں سیاسی وسماجی رہنما عبدالرحیم ساسولی اور مفتی عبداللہ گل بطور مہمان شریک تھے اس شو کے پروڈیوسرجمال ترین تھے۔

صوبے کے حقیقی فنکاروں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں :شائستہ صنم

شو میں اسلامی معاشرے میں مشترکہ فیملی سسٹم کی اہمیت اور موجودہ دور میں اس سسٹم پر بحث کی گئی اور لائیو کالز کے ذریعے ناظرین کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا گیا تھا شو کو ناظرین نے بہت پسند کیا اور بھر پور شرکت کی۔

Khalid Hussain Columns About Gul Makai Musa Jaan Coming | Pashto old qisa moosa Khan and gull makai

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button