شوبز

اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز کے آئی برو بنوانے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

لاہور(آواز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے بھنویں بنواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

نوجوان اداکار خاقان شاہنواز سوشل میڈیا سائٹس سے شہرت حاصل کرنے کے بعد 2022 سے باقاعدہ طور پر ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں۔

خاقان شاہنواز کو 2022 سے 2023 تک 5 ڈراموں یونہی، کالج گیٹ، سکون، حادثہ اور بے پناہ میں دیکھا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران خاقان شاہنواز نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں گوری رنگت، دراز قد اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے بہت فائدہ ملا،آسانی سے شوبز میں کام ملنے لگا اور انہیں محنت نہیں کرنی پڑی۔

چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا نیا گانا ریلیز کر دیا

خاقان آج کل اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جس کے سیٹ سے انہوں نے اپنی نئی تصویروں سمیت ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دوسری سلائیڈ میں نظر آنے والا شخص میں نہیں ہوں۔

خاقان کی اس پوسٹ پر صارفین انہیں تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ نیٹیزنز نے ان کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی بروز بنوانا جائز نہیں ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ مردوں کو یہ چونچلے زیب نہیں دیتے۔

کچھ صارفین نے خاقان شاہنواز پر پیار نچھاور کرتے ہوئے ان کی بلائیں بھی لی ہیں۔

Khaqan Shahnawaz News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Khaqan What Is Your Beauty Secret? | Sukoon | Khaqan Shahnawaz Interview | Celeb City | SB2Q.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button