شوبز
بھارتی گلوکار کے کے کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج
یاد رہے گزشتہ رات بھارت کے معروف گلوکار کے کے 53 سال کی عمر میں ایک لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے
ممبئی (آواز نیوز)بھارتی گلوکار کے کے کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، پولیس نے غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ بھارتی گلوکار کو اسپتال لے جانے سے پہلے کیا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد کے کے کی لاش کو ممبئی لے جایا جائے گا۔
آپ ناگن ڈانس اور شادیوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، مشی خان عامر لیاقت پر برس پڑیں
کے کے دوران پرفارمنس پسینے میں شرابور اور بے چین بھی دکھائی دئیے کیونکہ آڈیٹوریم میں اے سی کام نہیں کررہے تھے جبکہ ان کو اسپتال لے جاتے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ رات بھارت کے معروف گلوکار کے کے 53 سال کی عمر میں ایک لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے۔