شوبز
دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ سعودیہ میں عربی ترجمے کے ساتھ پیش کی جائے گی
دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ سعودیہ میں عربی ترجمے کے ساتھ پیش کی جائے گی

ریاض (آوازنیوز) پاکستان کی رواں سال کی سب سے بڑی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ سعودی عرب میں عربی ترجمے کے ساتھ دکھائی جائے گی۔
فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے تاہم اب انتظار کی گھڑی ختم، بڑے بجٹ کی یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
کترینہ کیف کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
جبکہ سعودی عرب میں شائقین کیلئے ’دی لیجنڈ ا ٓف دی مولا جٹ ‘ کو عربی ترجمے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، ہمائمہ ملک جیسی اسٹار کاسٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔