شوبز

سعودی ایئر لائنز نے ماہرہ خان کا سامان گم کر دیا

جدہ(آواز نیوز)سعودی ایئر لائنز نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سامان گم کردیا، تین دن گزر جانے کے بعد بھی ائیر لائن نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے سعودی عرب سے آئے ہوئے تین دن ہوگئے ہیں لیکن سعودی ایئر لائنز ابھی تک میرے سامان کا پتا نہیں چلا سکی، انہوں نے بتایا کہ سعودی ایئر لائنز نے ان کے سامان میں شامل ایک سوٹ کیس گم کر دیا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔

انہوں نے بار بار رابطہ بھی کیا لیکن بھر بھی سامان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں، انہوں نے اس ٹوئٹ میں ائیر لائن کو ٹیگ بھی کیا اور کہا کہ وہ یہ ٹوئٹ اس لیے ہی کر رہی ہیں تاکہ اس حوالے سے حکام کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

شادی ایک رِسک ہے چاہے پسند کی ہی کیوں نہ ہو:سجل علی

لیکن ابھی تک کسی آفیشلز کی طرف سے ان کی ٹوئٹ پر کوئی ردعمل نہیں گیا۔واضح رہے ماہرہ خان ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود تھیں۔

Mahira Khan Latest News in Urdu | Entertainment News in Urdu | Mahira Khan’s bag misplaced by Saudi Airlines

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: