شوبز

میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،فردوس جمال

لاہور (آواز نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور میرا بیان تیکنیکی بنیاد پر مبنی تھا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل فردوس جمال کے اس بیان پر شوبز انڈسٹری میں کافی شور اٹھا تھا کہ اداکارہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے کردار نہیں کرنے چاہئیں بلکہ اپنی عمر کے مطابق وہ عورت والے کردار ادا کرے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ ماہرہ خان بہت بوڑھی یا عمر رسیدہ ہے۔

انسانی اسمگلنگ کیس: بھارتی ہائیکورٹ کا دلیر مہدی کی سزا کیخلاف حکم امتناع

انہوں نے کہا کہ میری بات کا مطلب یہ تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور سولہ سترہ سال کی لڑکی کا ہوتا ہے۔

عورت اور ہیروئن میں فرق ہوتا ہے۔فردوس جمال کا مزید کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں۔ میں ٹیکنیکل بندہ ہوں اور ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں۔

میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے ہی دیکھتا ہوں اور لوگوں کو بظاہر اچھی نظر آنے والی چیز مجھے بری لگتی ہے۔

Mahira Khan Latest News in Urdu | Entertainment News in Urdu | Mahira Khan talking about her ex husband in On The Front Show | Dunya News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button