شوبز
ملائیکہ اروڑا کار حادثے میں مرتے مرتے بچ گئی
یاد رہے کہ وہ اسپتال میں بھی زیر علاج رہیں، اب وہ اسپتال سے فارغ ہوچکی ہیں اور کام پر واپس آگئی ہیں
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی بولڈ سین کرنے اور آئٹم نمبر سونگ کے حوالے سے مشہور اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے اس ماہ کے اوائل میں اپنے ساتھ پیش آنے والے گاڑی کے ایکسیڈنٹ کے بارے میں بتایا ہے۔
اس حوالے سے ملائیکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ حادثے میں وہ زخمی ہوئیں اور ان کا کافی خون بہا۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں مزید بتایا کہ وہ حادثے کی تکلیف اور صدمے سے اب تک نہیں نکل سکی ہیں۔
نازیہ حسن کا اکلوتا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟
یاد رہے کہ وہ اسپتال میں بھی زیر علاج رہیں، اب وہ اسپتال سے فارغ ہوچکی ہیں اور کام پر واپس آگئی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی طور پر تو صحت یاب ہوگئی ہیں لیکن ذہنی طور پر اب بھی مکمل تندرست نہیں ہوئیں اور ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔
Malaika Arora survived a car accident news in urdu Video