شوبز

ماریہ بی کا انٹرنیشنل فوڈز چینزکا زندگی بھر کیلئے بائیکاٹ

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ماریہ بی کا انٹرنیشنل فوڈز چینزکا زندگی بھر کیلئے بائیکاٹ کرنے کا پیغام

اسلام آباد(آواز نیوز) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بٹ نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے زندگی بھر انٹرنیشنل فوڈز چینزکا بائیکاٹ کرنے کا پیغام دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیشن ڈیزائنر ماریہ بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی بھر کا بائیکاٹ فلسطین کے لیے لڑنے کا میرا طریقہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عفریت جو فلسطین میں ہمارے بچوں کی نسل کشی کی حمایت کر رہے ہیں ان کو مجھ سے ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا۔ما ریہ بی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بائیکاٹ ایک ٹرینڈ نہیں ہے، اب یہ میرا طرز زندگی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں معروف انٹرنیشنل فوڈ چینز کے مقابلے پرملکی فوڈ ٹرائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے برگرز کا ذائقہ اور کوالٹی انٹرنیشنل فوڈ چینز سے کہیں بہتر ہیں۔

’میرے بن جاو‘، انتقام لینے کیلئے لڑکی کی فحش ویڈیوز وائرل کرنے پر مبنی کہانی

فیشن ڈیزائنر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اگر آپ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو انٹرنیشنل فاسٹ فوڈز کا بائیکاٹ کریں۔

یہ برانڈز ہمارے دشمنوں کی مدد کرتے ہیں تا کہ وہ فلسطین میں ہمارے بچوں کی نسل کشی کر سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل جنک فوڈ چینز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پاکستانی پراڈکٹس اور لوکل انڈسٹری کو سپورٹ کریں اس سے ملکی معیشت کی بہتری میں بھی مدد ملے گی اور دشمنوں کو سپورٹ کرنے والی ان کمپنیز کو بھی پتہ چلے گا۔

Maria B News in Urdu | Maria B Boycott Int Food chains | Maria Butt Se Maria B Kaise Bani? | Samaa News | SAMAA TV | 12th December 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button