شوبز
اداکارہ مریم نور شیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور(آوازنیوز) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نور شیخ نے شادی کر لی ہے۔ کامیڈی ڈرامہ سیریل ’عشق جلیبی‘ کی اداکارہ مریم نور شیخ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
رنبیر کپور اپنے زیر تعمیر گھر کا جائزہ لینے پہنچ گئے
مریم نور کے دولہا میاں فلائٹ انسٹرکٹر ہیں جن کا نام اسماعیل بٹ ہے۔اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
اِن تصاویر کو دیکھ کر ان کے مداح بے حد خوش ہیں اور کمنٹ سیکشن میں مریم نور کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔