شوبز
نینا گپتا اور ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا نے بوائے فرینڈ ستیا دیپ مشرا سے شادی کردی

ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نینا گپتا اور عہد ساز کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے ایک سیکرٹ طور پر منعقد کی گئی تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ ستیادیپ مشرا سے شادی کرلی۔
اپنے انسٹاگرام پر مسابا نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے اس موقع پر منعقدہ تقریب کی پہلی تصویر شیئر کی۔تصویر میں مسابا شاندار عروسی لباس میں خاصی پرکشش نظر آرہی ہیں۔
پنجابی کامیڈی فلم ” شاٹ کٹ “ کی نمائش کامیابی سے جاری
جبکہ ان کے دولہا ستیا دیپ مشرا پنک کرتا پاجامہ زیب تن کیے ہینڈسم لگ رہے ہیں۔اس جوڑے نے کورٹ میریج کی ہے۔ مسابا گپتا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا آج صبح میری شادی کی تقریب ہوئی، جہاں بہت ساری محبتیں، استحکام اور خوشیاں تھیں۔