نمبر ون کے چکر میں نہیں پڑتی،صرف کام پر توجہ مرکوز ہے:مہوش حیات
لاہور (آواز نیوز) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں نمبر ون کے چکر میں نہیں پڑتی۔
مداحوں نے فلموں میں ہمایوں سعید کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا ہے آئندہ بھی جب موقع ملاہمایوں سعید کے ساتھ کسی فلم میں ضرور کام کروں گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب کبھی میری کوئی فلم ریلیز ہونی ہو تو بہت زیادہ نروس ہوجاتی ہوںمجھے سوچ کر پسینے آجاتے ہیں کہ میری فلم کو دیکھ کر لوگوں کا ریسپانس کیسا ہوگا۔
کراچی کے ابتر حالات پرماڈل و اداکارہ نادیہ حسین مایوس
ایک سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھ پہ جو بھی تنقید ہوتی ہے
اس پر میں پریشان نہیں ہوتی بس اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور ویسے بھی مجھ سے محبت کرنے والے دوست بھییہی کہتے ہیں کہ میں ایسی باتوں پر دھیان نہ دوں۔
مہوش حیات نے کہا کہ میں نمبر ون ہوں یا نہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ میں نے کام اچھا کرنا ہے۔